Pakistan

انسداد دہشتگردی عدالت علی امین گنڈاپور کی غیرحاضری پر برہم

جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا، جج انسداد دہشت گردی عدالت

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت علی امین گنڈاپور کی غیرحاضری پر برہم

انسداد دہشت گردی اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات پر سماعت کیانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کہا ہے کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا۔

علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بڑا فیصلہ

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوں گے، تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں ہوتے ، تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں، جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے، 8 جولائی کے بعد انشاءاللہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button